بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بپی لہری کی آخری رسومات ادا، بیٹی کا رو روکر برا حال، ودیا بالن بھی آنسو نہ روک سکیں

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں جس میں ان کے اعِزّا اور بالی وڈ سمیت مختلف بھارتی شخصیات نے

شرکت کی۔بپی لہری کی آخری رسومات میں جن معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی ان میں گلوکارہ الکا یاگنک،گلوکار میکا سنگھ، اداکارہ ودیا بالن، روپالی گنگولی اور اداکار اور کامیڈین سنیل پال شامل ہیں۔معروف گلوکار اور موسیقار کی آخری رسومات میں ان کے مداح شدید افسردہ نظر آئے، بپی لہری کی بیٹی ریما زارو قطار روتی رہیں اور رو رو کر ان کا برا حال ہوگیا، بپی لہری کے بیٹے بپا بھی شدید افسردہ نظر آئے۔آخری رسومات میں شریک اداکارہ ودیا بالن بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے بھی آنسو چھلک پڑے، میڈیا نے ودیا بالن سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم غم کی شدت کے باعث ان کی آواز رندھ گئی اور وہ بات نہ کرسکیں۔خیال رہیکہ بپی لہری گذشتہ روز 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن انتقال سے ایک روز قبل طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…