اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وفاقی حکومت نے تحريک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، اپنے اتحادیوں کو پکا کرنے کیلئے مزيد وزارتيں دينے کا پلان بناليا۔ وفاقی کابينہ ميں 2 سے 3 وزراء کو شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے متوقع تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی طے کرلی ۔ذرائع کے مطابق کہ اتحادی جماعتوں کے
ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا، اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس متعلق وزیر اعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔واضح رہے کہ بی اے پی، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں نے حکومت سے وزارت کا مطالبہ کر رکھا تھا۔