بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مراد سعید میرے بیٹوں اور ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں ،ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا ، ن لیگ کے جاوید لطیف نے وفاقی وزیر موصلات اور ان کے اہلخانہ سے متعلق کی گئی نازیبا گفتگو پر معافی مانگ لی

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے وفاقی وزیر مواصلات سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ مراد سعید میرے بیٹوں کی طرح ہیں ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں میں ان سے

معذرت خواہ ہوں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مراد سعید اسمبلی میں کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں یہ سب کو پتا ہے لیکن میں نے اس وقت جو الفاظ استعمال کیے تھے تب بھی شرمندہ تھا اور اب بھی معذرت کرتا ہوں۔جاوید لطیف نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا، عمران خان نے اس کلچرکو دوبارہ شروع کیا، کسی طور پر بھی کسی کی فیملی کے بارے میں غلط گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک دنوں میں آئے گی، فون کالز کا استعمال نہ ہوا تو پی ٹی آئی سے بہت لوگ ہمارے ساتھ ہوں گےدوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بات کی جا رہی ہے کہ کارروائی جلدی ہوئی، محسن بیگ اوران کا بیٹا کیا کررہا تھا اس کے خلاف کوئی بات نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ کیا بنانا اسٹیٹ ہے جومحسن بیگ اوران کا بیٹا ہتھیارلے کرگھوم رہے تھے، محسن بیگ اور ان کا بیٹا اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کررہے تھے،علی زیدی نے کہا کہ محسن بیگ کیساتھ غلط ہوا ہے بھی توعدالتیں ہیں وہاں جاتے، خدانخواستہ محسن بیگ نے جس طرح ہتھیار نکالا ردعمل بھی مل سکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…