بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹرعبدالقدیر کی درخواست ان کے انتقال کے بعدسماعت کےلیے مقرر

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رجسٹرار سپریم کورٹ نے آزادانہ نقل وحرکت کیلئے ڈاکٹرعبدالقدیر کی دائر درخواست ان کے انتقال کے بعد سماعت کےلیے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 24 فروری کو سماعت کرے گا۔

عبدالقدیرخان کی درخواست2019سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ ممتاز جوہری سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید کو ان سے ملاقات کرکے معاملے کا مثبت حل نکالنے کی ذمہ داری دی تھی۔ڈاکٹر قدیر خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر قدیر کہتے ہیں کہ ان کو عزیز اقارب سے ملنے نہیں دیا جاتا جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ وکلا کی ڈاکٹر قدیر سے ملاقات کروائی جائے۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا تھا کہ ان کی نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت مانگی تھی۔درخواست کے مطابق ان کوکو سیکورٹی حکام کی پیشگی منظوری کے بغیر گھومنے پھرنے، کسی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں، یہ صورتحال درخواست گزار کو نظربند رکھنے کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…