منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شہریوں کوڈکیتی سے بچانے کے دوران صحافی جاں بحق ہو گئے

datetime 18  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی  )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ سے سماء کے سینیئر پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا جبکہ

واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق اطہر متین کی لاش سیفی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت سے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ اطہر متین سے کوئی قیمتی چیز نہیں چھینی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے صحافی اطہر متین قتل کیس میں ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کا سراغ لگا لیا، موٹر سائیکل بلوچستان سے خرید گئی۔تفصیلات کے مطابق صحافی اطہر متین بہیمانہ قتل کیس میں پولیس نے ڈاکوں کی موٹر سائیکل کا پتہ لگالیا، تفتیشی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل بلوچستان کے علاقے خضدار سے خرید گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل 2020 میں خریدی گئی جو محمد جہانگیر کے نام پر ہے، موٹرسائیکل 125سی سی ہے مگر دستاویز میں 70سی سی سامنے آئی۔حکام کے مطابق موٹر سائیکل کے چیچز میں ردو بدل کی گئی ہے، جس شخص کی موٹر سائیکل چھینی گئی اس کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…