پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حجاب تنازع فیروز خان بھارتیوں پر برس پڑے

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارت میں جاری حجاب تنازع پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔فیروز خان نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں وہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں مسلم خاتون ٹیچر اور طالبات کو برقع اور حجاب کے ساتھ اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔طالبات اور خاتون ٹیچر نے سکول کے باہر سڑک پر کھڑے ہوکر حجاب اور برقع اتارا جس کے بعد انہیں اسکول میں داخل ہونے دیا۔فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ شرم آنی چاہیے ان لوگوں پر جو اس ظلم کے خلاف نہیں بول رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ لوگ تقریبا کسی بھی گھٹیا پن کے لیے کھڑے ہوں گے اور اس کا جواز پیش کریں گے لیکن یہ خواتین کو خود کو ڈھانپنے کے اس طرح کے بنیادی حق کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ وہ وقت ہے جب ایمان کو تھامنا جلتے ہوئے کوئلے کو تھامے رکھنے کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…