پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’ اذان ہوئی تو گانے بجائیں گے‘‘ ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے اسپیکر لگا دیئے

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حجاب کے بعد اب ہندو انتہا پسندوں نے اذان پر تنازع کھڑا کر تے ہوئے کہاہے کہ اذان ہوئی تو گانے بجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع رتلام میں ہندو تنظیم کے کارکنوں نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر اعتراض کیا ہے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے

بالمقابل عمارت پر لاؤڈ اسپیکر لگا رکھے ہیں، اب سے جب بھی اذان ہوگی ہم لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں گانے بجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہے کہ راوتی کی مسجد میں اذان کے حوالے سے پولیس کو درخواست دینے کے بعد بھی لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی جارہی ہے ہم نے اس کا حل بھی ڈھونڈ لیا ،ہم نے مسجد کے بالمقابل عمارت میں لاؤڈ اسپیکر لگائے ہیں۔ جب بھی اذان ہوگی ہم لاؤڈ اسپیکر بجائیں گے۔ یہ پیغام پورے ہندوستان میں جانا چاہیے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو 31 جنوری کو شوٹ کیا گیا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے آر ایس ایس سے وابستہ ہندو جاگرن منچ نے رتلام ضلع کے راوتی پولیس اسٹیشن میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ویڈیو منظر عام پر آئی تو پولیس نے راوتی گاؤں پہنچ کر مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو خاموش کر دیں۔ اس کے ساتھ سامنے والی عمارت پر مقامی لوگوں کی طرف سے نصب لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رتلام کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہندو جاگرن منچ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کئی دیگر تھانوں میں اسی طرح کی درخواستیں دی ہیں اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…