ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عابدہ جی کی آواز سْن کر لگتا ہے جنت مل گئی‘ بھارتی گلوکارہ

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا بھسین نے گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے تعریفی کلمات کہے۔میوزیکل شو دی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا صوفیانہ کلام’’تو جھوم‘‘ پاکستان سمیت بھارت میں بھی خاصہ مقبول ہوا جس کی تعریف کئی بھارتی ستاروں نے کی۔

حال ہی میں بگ باس 15 کے امید وار راجیو اداتیا اور گلوکارہ نیہا بھسین کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے راجیو نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔راجیو اداتیا اور نیہا دونوں گاڑی میں سفر کررہے ہیں جب کے پیچھے عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام تو جھوم چل رہا ہے جس سے دونوں ستارے متاثر ہیں اور موسیقی پر جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی نصیبو لال کی آواز گاڑی میں گونجتی ہے ویسے ہی راجیو کہتے ہیں کہ یہ ہماری پسندیدہ ہے، ساتھ ہی نیہا بھسین کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے ان کی آواز سن کر جنت مل گئی ہے۔بعد ازاں راجیو اداتیا نے کہا کہ یہ سن کر سکون ملتا ہے، جس پر نیہا نے کہاکہ عابدہ پروین کی آواز میں خدا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…