پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ فتح یاب

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ اور الیکس ہیلز نے کیا، رحمان اللہ نے 5 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور وہ عماد وسیم کی گیند پربابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد اخلاق نے دو رنزبنائے اور وہ امیر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

الیکس ہیلز نے 25 رنز بنائے اور وہ عمید آصف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے 34 رنز بنائے اور وہ عماد وسیم کا شکار بنے۔ لیام ڈاسن نے 15 رنز بنائے اور وہ تھامسن کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان 22 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 28 رنز بنائے اور وہ جارڈن کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 10 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور حسن علی نے 12 رنز بنائے دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لئے 192 رنز کا ہدف دیا، کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ میرحمزہ، کرس جارڈن، عمید آصف اور جارڈن تھامسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، بابر اعظم نے 13 رنز بنائے اور وہ ذیشان ضمیر کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جوئے کلارک کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں ڈاسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، صاحبزادہ فرحان نے 17 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر رحمان اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان نے 29 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور وہ آصف علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی نے تین رنز بنائے اور وہ آصف علی کا شکار بنے۔ عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

انہوں نے 28 گیندوں پر 55 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر ہیلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جارڈن تھامسن وقاص مقصود کی گیند پر آؤٹ ہوئے وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ قاسم اکرم نے 51 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں کراچی کنگز آٹھ وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی۔ اس طرح یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…