ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کشمیرسے اظہاریکجہتی بھارت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر حملہ

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں سینکڑوں ہندو انتہا پسندوں مظاہرین نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ جموں و کشمیرسے اظہار یکجہتی کی پاداش میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو

بند کرادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پانچ فروری (یوم کشمیر)کے موقع پر پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں ہنڈائی موٹرز، کِیا موٹرز، فاسٹ فوڈ چین ڈومینو پیزا، پیزا ہٹ اور کے ایف سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی تھی۔جس کے بعد ہندو قوم پرست تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے رہنما دنیش ناودیا نے سورت شہر میں ایک احتجاج کے دوران کہا کہ یہ کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں کر سکتیں جو کشمیر پر پاکستان کے مقف کی حمایت کر رہی ہیں۔زعفرانی اسکارف پہننے مظاہرین نے کشمیر ہمارا ہے نعرے لگائے اور اس دوران ایک اور ہندو قوم پرست گروپ بجرنگ دل کے 100 سے زائد اراکین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے۔وی ایچ پی اور بجرنگ دل دونوں ہی نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)سے منسلک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…