جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواتین کو خوبصورت کہنا گڈ مارننگ ، شاعری یا گڈ نائٹ کے میسجز ہراسمنٹ ہے،کشمالہ طارق

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ خواتین کو خوبصورت کہنا گڈ مارننگ ، شاعری یا گڈ نائٹ کے میسجز ہراسمنٹ میں آتا ہے،وویمن پراپرٹی رائٹس کا قانون آ گیا ہے ،خواتین کو اگر پراپرٹی میں حصہ نہیں مل رہا تو وہ رابطہ کریں وفاقی محتسب دو ماہ میں فیصلہ کرتا ہے۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس وویمن پراپرٹی رائٹس کا قانون آیا ہے لیکن خواتین کو یہ نہیں پتہ کہ ان کے حقوق کیا ہیں ؟اگر خواتین کو پراپرٹی میں حصہ نہیں مل رہا تو وہ ہمارے ادارے سے رابطہ کریں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت دو ماہ میں فیصلہ کرتا ہے۔کشمالہ طارق نے کہا خواتین وکیل کے بغیر آن لائن بھی درخواست دے سکتی ہیں، انسداد ہراسیت سے متعلق نیا قانون اس حکومت کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے ،خواتین کو انصاف تبھی ملے گا جب اسے رپورٹ کیا جائے گا،اگر خواتین کو کوئی کہہ دے خوبصورت لگ رہی ہو تو یہ ہراسیت ہے۔کشمالہ طارق نے کہا کہ تمام اداروں کے اندر جنسی ہراسیت کی کمیٹی بنانا ضروری ہے ،ہمارا ادارہ اب تک 4 ہزار سے زائد کیسز کے فیصلے کر چکا ہے۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے صدر کو اپنے ادارے میں بطور بزنس ایڈوائز نامزد کرنے کا اعلان کیا تاکہ نجی شعبے کے تعاون سے خواتین کو کام کی جگہوں پر محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے مزید پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے والی خواتین کو بہتر تحفظ فراہم ہونے سے اداروں کی پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی اور خواتین کی ذاتی زندگی میں خوشحالی آئے گی

لہذا انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو کام کی جگہوں پر مکمل طور پر محفوظ ماحول فراہم یقینی بنائیں تاکہ وہ قومی پیداوار کو بہتر کرنے کیلئے خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کے لیے ہراساں کرنے کے معاملات سے نمٹنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی

تشکیل دینا لازمی ہے اور خبردار کیا کہ عدم تعمیل کرنے والے اداروں کو جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کشمالہ طارق نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھا ئیں اور فوری انصاف کے حصول کے لیے ان کے ادارے میں آن لائن شکایت درج کرا ئیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…