منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت سے ملاقات، آصف زرداری نے ق لیگ کو اہم عہدہ دینے کی پیشکش کر دی

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے لاہور میں ملاقات کی جس میںملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رہائشگاہ آمد پر چوہدری پرویز الٰہی نے مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کے ہمراہ آصف علی زرداری کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس کے بعد آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی او ران کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میںوفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی سالک حسین، شافع حسین اور رخسانہ بنگش بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری برادران اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ۔ پہلی ملاقات میںدیگر رہنمائوںکی موجودگی میں جبکہ دوسری ملاقات چوہدری برادران اور آصف علی زرداری شریک ہوئے ۔ روزنامہ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو سیاسی تبدیلی کا ایجنڈا پیش کیا اور ق لیگ کو پنجاب میں اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی جس پر چوہدری شجاعت نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاہدہ ہے،5 سال حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے،چوہدری شجاعت نے کہا کہ نیا تجربہ نہ کریں، پی ڈی ایم کے اپنے اندر اختلافات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…