منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سنگین الزامات سامنے آنے پر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کا ردعمل بھی آگیا بڑے بڑے دعوے

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے اپنے اوپر لگائے گئے پولیس رپورٹ میں الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔بلال شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اس وقت پولیس سمیت کسی سرکاری محکمے سے تعلق نہیں ہے۔ سندھ پولیس کے محکمے سے تعلق

سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھاکہ شوق کے لیے پولیس میں بھرتی ہوگیا تھا لیکن جاتا نہیں تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی نوکریاں پیسے دے کر خریدی جاسکتی ہیں جس پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بھی پیسے دے کر بھرتی ہوئے تھے اس کے جواب میں بلال شاہ نے کہا کہ میں میرٹ پر بھرتی ہوا تھا۔بلال شاہ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بلاول ہاؤس میں نوکری نہیں کی اور ویگو نہیں اس سے بہت اچھی اچھی گاڑیاں ہیں،کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے۔ذریعہ معاش سے متعلق سوال کے جواب پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ جم انسٹرکٹر ہوں ڈیفنس میں اپنا جم ہے، تین سال سے جم چلا رہا ہوں اور یہی ذریعہ معاش ہے، حکومت کو ٹیکس دیتا ہوں لیکن یاد نہیں کتنا ٹیکس دیتا ہوں۔حریم شاہ سے شادی سے متعلق سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تاریخ یاد نہیں، حریم شاہ سے شادی اور سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکم امتناع لینے کے بعد میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…