پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دوست کی موت، بھارتی شہری نے اپنے عمل سے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی)بھارت میں شہری نے ایک ٹریفک حادثے میں دوست کی ناگہانی موت کے بعد ملازمت چھوڑ کر، آبائی زمین بیچ کر 50 ہزار ہیلمٹ خرید لیے اور بائیکرز میں تقسیم کر دئیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی کے رہنے والے رگھویندر کمار نے دوست کی حادثے میں موت

کے بعد اپنی زمین بیچ کر لوگوں میں مفت ہیلمنٹ تقسیم کر دئیے۔ہیلمٹ مین کے نام سے مشہور ہونے والے رگھویندر نے اپنی آبائی زمین اس لیے بیچ دی تاکہ وہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ان کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ دے سکیں، وہ اب تک 50 ہزار سے زائد ہیلمٹ تقسیم کر چکے ہیں۔رگھویندر کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ 2014 میں گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ان کے دوست کرشنا کو موٹر سائیکل پر حادثہ پیش آیا تھا، کرشنا نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔رگھویندر کے مطابق اس حادثے نے انھیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، اور تب انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب سڑکوں پر کسی کو مرنے نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ میں نے سوچا اگر میں بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے والے لوگوں کے لیے ہیلمٹ لوں تو اس طرح ان کی جان بچا سکتا ہوں، جس کے لیے میں نے پہلے کچھ زیورات بیچے، اور پھر میں نے اپنی آبائی زمین کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دل چسپ بات یہ ہے کہ رگھویندر وارانسی میں آج کل پرانی اور استعمال شدہ کتابوں کے بدلے ہیلمٹ بانٹ رہے ہیں، یہ کتابیں وہ غریب طلبہ کو مفت میں فراہم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…