اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

این سی او سی کا ملک بھر میں موبائل ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان، 55 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں کوکرونا ویکسین لگائیں گی

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک میں موبائل ویکسین مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں این سی او سی اجلاس کے بعد کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے

کہاکہ اگر اجتماعی طور پر دیکھا جائے تو ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علاقے یا شہر جہاں ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد زیادہ ہے وہاں کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے کم تباہی مچائی۔انہوں نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ این سی او سی ویکسین مہم کو تیز کرنے کے لیے موبائل ویکسین کا آغاز کر رہی ہے، جس کے ذریعے 55 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں کو ویکسین لگائیں گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس مہم کا آغاز یکم فروری سے ہورہا ہے اور یہ دو ہفتے تک جاری رہے گی اس دوران ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور یہ ایک بڑا ہدف ہے۔اسد عمر نے کہا کہ وہ افراد جو ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہیں، یہ ٹیمز ان کو بھی دوسری خوراک لگائیں گی۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ افراد جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے، جلد از جلد ویکسین لگوائیں، اور جو افراد مکمل ویکسی نیشن کروا چکے وہ بوسٹر شاٹ لازمی لگوائیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کے آغاز کو ایک سال ہوچکا ہے اور دو سال قبل شروع ہونے والی اس بیماری سے جان چھڑوانے کا سب سے آسان طریقہ ویکسین ہے۔انہوں نے کہاکہ ویکسین بیماری کے پھیلاؤ بچا رہی ہیں، اور موجودہ حالات کے مطابق ہم ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ افراد جو مکمل

ویکسی نیشن کرواچکے بوسٹر شارٹ لازمی لگوائیں۔فیصل سلطان نے کہا کہ بوسٹر شارٹ لگوانا اس لیے بھی لازمی ہے کہ بعض اوقات ویکسی نیشن کے باوجود قوت مدافعت مضبوط نہیں ہو پاتی لہذا موجودہ وائرس سے لڑنے کے لیے یہ اضافی خوراک لگوانا بھی لازمی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے بعد کیسز میں مزید اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے وبا سے بچنے کے لیے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…