جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کریں گے،مولانافضل الرحمن

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ اورجمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کرینگے،کچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے

جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی موجودگی میں صدارتی طرز کے نظام کی ضرورت نہیں ہے،صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے ملک دولخت ہوا تھا،پانچ فروی کویوم یکجہتی کشمیرمنائیں گے۔وہ اتوار کو جامعہ انوارالعلوم کورنگی میں جییوآئی سندھ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔قبل ازیں جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جییوآئی سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا ناصر سومرو، مولانا غیاث، سمیع الحق سواتی، عبدالحق عثمانی، شرف الدین اندھڑدیگراس موقع پرموجود تھے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیاہے،اس وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کا اعلان کیا جسے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ریاستی موقف بھی نہیں پتا، مودی عمران خان کا فون اٹھانے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری کچھ کرے،کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کریں جے یو آئی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر منائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے،جب ملک میں آئین پاکستان ہے تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں،قوم کو تجربات سے نہ گزارا جائے

ملک صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے دولخت ہواتھا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے، ہم اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور یہ تحریک چلتی رہے گی،لانگ مارچ ہرصورت کریں گے لانگ مارچ کے پلان اورکچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق متنازع بل کو پہلے

اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجاجانا چاہیئے تھا،کسی بھی بل سے متعلق اراکین کوپہلے بتایاجاتاہے،اسٹیٹ بینک بل پرمشاورت نہیں کی گئی،اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوکبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے،ہماراایک ہی ٹارگٹ ہے،لانگ مارچ آگے پیچھے نہیں ہوگا،لانگ مارچ23کوہی ہوگا،قوم اسلام آبادکی طرف روانہ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…