اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے افغانستان کو ترجیحی تجارت کی پیشکش کردی

datetime 10  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے ترجیحی تجارت کی پیش کش کردی۔ اگلے ماہ دونوں ممالک کے درمیان اہم پیش رفت متوقع ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے اوائل میں افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں پیشرفت اس وقت تعطل کا شکار ہو گئی جب وزارتی اجلاسوں کے دوران افغانستان نے یہ شرط عائد کر دی تھی کہ کہ پاکستان پہلے بھارت کو واہگہ سے تجارتی زمینی راستہ افغانستان تک فراہم کرے اس کے بعد پاکستان کو آزاد روسی ریاستوں تک رسائی اوردوطرفہ تجارت بڑھائیں گے، اس مسئلے پر پاکستان نے بھی افغانستان کو واضع طور پر کہا تھا کہ ہم کسی دوسرے ملک کو شریک کیے بغیر براہ راست دوستانہ تعلقات اور معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد افغانستان نے پاکستان کو آزاد روسی ریاستوں تک ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت کا معاملہ اپنی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بھیج دیا۔ پاکستان کی وزارت تجارت نے بھی افغانستان کے رویے اور ان کے مطالبات سمیت تجارتی معاملات کو وزیر اعظم کے پاس بھیج دیا۔ جس کی وجہ سے ابھی تک تجارتی تعلقات تعطل کا شکار ہیں۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمسایہ ممالک سے تجارت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران اور افغانستان سے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت کے حکام کا افغانستان کے ہم منصب سے رابطہ بھی ہوا ہے اور ان کو ترجیحی معاہدے کی پیش کش کی گئی ہے۔ اگلے ماہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی میدان میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ اس حوالے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ افغانستان سے معاملات ابھی چل رہے ہیں۔ ستمبر میں سارک وزارتی کانفرنس کے موقع پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ افغان حکومت ہمارے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو متوازی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…