پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ہنڈااورکِیا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی(ایف ای ڈی) 2.5 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد تک کیے جانے کے بعد کِیا لکی موٹرز اور ہنڈا نے اپنی متعدد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ہنڈا کے ایک ڈیلرنے بتایاکہ ہنڈا گاڑیوں کی نئی

قیمتوں کا اطلاق 21 جنوری سے ہوچکا ہے۔ نئی قیمتوں کا طلاق 21 جنوری سے پہلے کیے گئے تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر بھی لاگو ہوگا جبکہ کِیا کمپنی نے نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے کردیا ہے۔ہنڈا اور کِیا کمپنی نے قیمتوں میں کم ازکم 77 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز(اے پی ایم اے)کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ نے کہا کہ کمپنیوں نے منی بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہنڈا نے ہنڈا سوک اور سٹی کے 4 ہزار 404 یونٹس فروخت کیے، جو ماہانہ بنیاد پر 59 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ ہنڈا بی آر وی کی فروخت بھی دسمبر میں 27 فیصد سے بڑھ کر 303 یونٹس ہوگئی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…