منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹریاں دوبارہ بند ہونا شروع‘سینکڑوں مزدور بیروزگار

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹریاں دوبارہ بند ہونا شروع‘سینکڑوں مزدور بیروزگار‘دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر پاورلومز فیکٹریوں کے مالکان نے کئی علاقوں میں فیکٹریاں بندکرناشروع کردیں‘ایک ہفتہ سے شروع ہونے والی موجودہ صورتحال برقراررہی توہزاروں کی

تعداد میں فیکٹریاں بند ہونے سے مزدوروں کے بے روزگارہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے‘فیصل آباد میں ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی میں موجودہ حکومت کی کوششیں قابل ستائش رہیں جس کی وجہ سے کئی سالوں سے پاورلومز کی فیکٹریاں تباہی کے دہانے سے باہر نکلیں لیکن اب دوبارہ کئی ماہ بعد پھرسے پاورلومز فیکٹریوں کی بندش شروع ہوگئی ہے فیکٹریوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ دھاگے کے بورے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے‘حالیہ حکومتی وزرائ￿ کے دورہ فیصل آباد کے دوران بھی پاورلومز سیکٹرز میں دھاگے کی قیمتوں میں اضافے پربھی توجہ دلائی گئی لیکن تاحال صورتحال میں بہتری نہیں آئی صنعتی شہرفیصل آباد میں پاورلومز سیکٹرز کی بحالی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کے سرپر ہے اسے برقراررکھنے کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے تاکہ نہ صرف بند ہونے والی فیکٹریاں دوبارہ چل سکیں بلکہ مزید فیکٹریوں کی بندش نہ ہوسکے مہنگائی کے دور میں مزدوروں کے گھر کا چولہا چلتا رہے۔فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر 209ر۔ب واردگرد کے ایریاز میں متعدد فیکٹریاں بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روزگارہوچکے ہیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…