جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی، اہم رہنما ق لیگ میں شامل

datetime 23  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات میں تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔سپیکر پنجاب اسمبلی

چودھری پرویزالٰہی سے مسلسل چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات کی اور تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری پرویز الٰہی نے مہر محمد نواز خان بھروانہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اپنے سیاسی ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے، نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔پرویزالٰہی نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ بھر پور انداز سے میدان میں اترے گی، بلدیاتی ادارے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل سے متعلقہ ایشوز پر ٹھوس تجاویز سامنے لا کر عمل کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…