بدھ‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2026 

مجھے کہا گیا عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں،شیخ رشید

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے آج کہا گیا ہے عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کررہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کے

بجائے بلاول کے ساتھ پہلے ہی آجائے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے نکھٹو اپوزیشن ملی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کو آسانی سے ووٹ مل گئے، اب کہیں کہ استعفے دیں گے، انہوں نے سیاسی غلطی کی تو یہی پھنسیں گے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ہورہا۔شیخ رشید نے کہا کہ چھ مہینے اور کھجل خواری کرلو، اسلام آباد آکر کیا کریں گے؟ جون میں اچھا بجٹ دیں گے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میری بات سنتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 1977 کے الیکشن سے لے کر آج تک عوام نے غلط فیصلہ نہیں کیا، سرمایہ دار کسی کا نہیں ہوتا، سرمایہ دار چندا دے کر حکومتوں کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شاید بطور شیخ رشید ڈلیور نہیں کرسکا، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ہی جاؤں گا، تحریک عدم اعتماد میں ان کے 25 آدمی کم پڑجائیں گے۔



کالم



زندگی کا ذائقہ


یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…