جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیا سی صورتحال

اور آئندہ الیکشن پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی ،ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی شریک تھے ۔ اس مو قع پر سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا نواب اسلم رئیسانی ائندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یوآئی میں شامل ہوں گے ۔ اس مو قع پر اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان میں آئندہ جے یوآئی حکومت بنائے گی، جے یوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ مولا نا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں،نواب صاحب آپکی شمولیت سے جے یوآئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…