پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بی این اے نامی تنظیم نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی، سرفراز بگٹی کا اہم انکشاف

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی این اے نام کی ایک تنظیم نے لاہور دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ناراض بلوچ کہنا چھوڑ دیں، یہ بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں معصوم لوگوں پر حملہ کیا گیا ہے،دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ یہ تنظیم 10دن پہلے ہی بنی ہے،کالعدم یوبی اے اور کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی نے مل کر یہ تنظیم بنائی ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انارکلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 27زخمی ہو گئے جن میں سے5کی حالت تشویشناک ہے،دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 6موٹر سائیکلیں جل گئیں، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد افرا تفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ،پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے میو ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انار کلی سے ملحقہ پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی آگ بھڑی اٹھی جس سے 6موٹر سائیکلیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے انار کلی بازار او ر اس کے اطراف میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس او ربم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…