پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

انارکلی دھماکہ، ڈاکٹروں نے یاسر کی جان بچانے کیلئے دونوں ٹانگیں کاٹ دیں، ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی لیکن جانبر نہ ہو سکا

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انار کلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے نام جاری کر دئیے گئے۔فہرست کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ ابصار،31سالہ رمضان اور18سالہ یاسر شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یاسر کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لئے سرجری کر کے اس کی دونوں ٹانگیں بھی کاٹ دی تھیں

جبکہ اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔دھماکے کے زخمیوں میں ارسلان ولدصابرحسین تحصیل جتوئی علی پورمظفرگڑھ،انورولد نامعلوم شکرگڑھ ساکن نارووال،شیرزمان ولدخان زمان ساکن مانسہرہ،محمدجمیل ولد عبداللہ،بابو،عبداللہ ولدوسیم کریم پارک لاہورسلیمان احمد ولدمقصوداحمد،سلیمان ولداسلام چوبرجی پارک لاہور،محمدسمیع ولدحاجی عبدالعزیزبستی اللہ بخش مظفرگڑھاعجازولدکرامت شاہدرہ لاہور،حیدرسلطان ولدجمشید کوٹ خواجہ لاہور،ظہیراقبال ولدعبدالستارسبزہ زارلاہور،محمدعدیم ولدشیخ شجاع الدین چوبرجی پارک لاہور، احمد ولد ارشد اردو بازار لاہور، بلال ولد فراصت شاد باغ لاہور، فیصل سعید ولد عبدالعزیز اردو بازار لاہور، طاہر ولد عبدالحفیظ  اردو بازار لاہور، حیدر طاہر ولد طاہر، ارشدخالد ولد خالد ڈیفنس روڈ لاہور، اظہر ولد نذر محمد ٹھوکر نیاز بیگ، زوارخان ولد لطقن خان چک نمبر402 گ ب تاندیانوالہ،وحیدولدگل ریحان ضلع بونیر،فیصل بٹ ولدحاجی لطیف  چھوٹا ساندہ لاہور،نبیلہ بی بی دخترجاویدبیگم کوٹ لاہور،نشا ء سلیمان دخترسلیمان احمدکراچی اورداؤدخترخالدڈیفنس روڈلاہورشامل ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انارکلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 27زخمی ہو گئے جن میں سے5کی حالت تشویشناک ہے،

دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 6موٹر سائیکلیں جل گئیں، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد افرا تفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ،پولیس اور بم

ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائیوں کی

نگرانی کی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے میو ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انار کلی سے ملحقہ پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق

دھماکے کے ساتھ ہی آگ بھڑی اٹھی جس سے 6موٹر سائیکلیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے انار کلی بازار او ر اس کے اطراف میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس او ربم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…