اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1837ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 700روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح601 روپے کے اضافے سے

دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار939روپے پر جا پہنچی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر مندی رہی،کے ایس ای100انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 3ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین کاروباری اتار چڑھاؤ ی لپیٹ میں رہی،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک جانے کیساتھ سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 44200پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا تاہم بعض اسٹاکسٹ میں خریداری کے بعد100انڈیکس44800پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہوگیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 7.46پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44833.43پوائنٹس سے گھٹ کر44825.97پوائنٹس ہو گیا اسی طرح13.74پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30763.77پوائنٹس سے کم ہو کر30750.03پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای30انڈیکس17651.77پوائنٹس سے بڑھ کر17665.79پوائنٹ پر جا پہنچا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب44کروڑ14لاکھ42ہزار778روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب

3ارب73کروڑ30لاکھ11ہزار368روپے سے کم ہو کر77کھرب29کروڑ15لاکھ68ہزار590روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو7ارب روپے مالیت کے25کروڑ42لاکھ7ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو8ارب روپے مالیت کے23کروڑ69لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر348کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،158میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ79لاکھ،سینر جیکو پاک1کروڑ88لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ75لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ62لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ14لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار

چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں 63.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر913.00روپے ہو گئی اسی طرح17.16روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر638.16روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کیں 100.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے بعداسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5400.00روپے ہو گئی اسی طرح84.00روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر1040.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…