ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کا قصورسکینڈل کی عدالتی تحقیقات کا حکم

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبائی محکمہ داخلہ کو قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اوران کی وڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قصور میں متاثرہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے، ملزمان اپنے انجام سے نہیں بچ پائیں گے، انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی، انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کو ہدایت کی کہ معاملے کی نچلی سطح پر عدالتی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کرے۔دوسری جانب پولیس نے مقامی عدالت سے بچوں سے زیادتی اسکینڈل میں گرفتار کئے گئے 7 میں سے 6 افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ڈی پی او قصور رائے بابر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسکینڈل کے حوالے سے ’بعض غلط فہمیاں‘ موجود ہیں، متاثرہ بچوں کی تعداد 300 نہیں، اس سلسلے مساجد سے اعلانات کروائے گئے تھے کہ متاثرین بغیر کسی خوف کے شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچیں لیکن پولیس کو اب تک صرف 7’شکایات موصول ہوئی ہیں، جب کہ بچوں سے زیادتی کے 60 سے70 کلپس ملے ہیں تاہم یہ معاملہ بچوں سے زیادتی کا نہیں زمینوں پرقبضے کا ہے۔گاو¿ں کے مکینوں نے پولیس کی جانب سے تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس حکام نے پہلے اس معاملے میں ملوث افراد کو حراست میں لینے سے گریز کیا اور اب ملزمان کو بچانے کے لئے اسے زمین کے تنازع کا رنگ دیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…