قاہرہ (این این آئی)ایک مصری ماں کے آنسوئوں نے اپنے بیٹے کو پھانسی سے پھندے سے بچالیا۔ ملزم پر وراثت کی وجہ سے اپنی بہن کو جلا کر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق منصورہ کی فوجداری عدالت نے دقہلیہ کے علاقے کفرالکردی میں وراثت کی
وجہ سے بہن کو جلا کر قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی کی بجائے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردی۔عدالت میں پیشی کے موقعے پر ملزم کی ماں نے جج سے روتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنی بیٹی کو کھو چکی ہیں۔ اب وہ اپنا بیٹا نہیں کھونا چاہتی۔جب کہ والدہ نے جج کے سامنے کھڑے ہو کراپنے شہری حقوق سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ عدالت نے مدعا علیہ کو کٹہرے سے ہٹانے کا حکم دیا اور اسے حکم دیا کہ وہ اپنی ماں کے ہاتھ، سر اور پائوں کو چومے کیونکہ اس نے اسے پھانسی سے بچایا۔پبلک پراسیکیوشن نے 47 سالہ محمد زکریا محرز جو ایک سپر مارکیٹ کے مالک اور کفر الکردی دقہلیہ کے رہائشی ہیں کو گذشتہ اکتوبر میں اپنی بہن وداد زکریا محرز محمد عوف کے سوچے سمجھے قتل کے لیے فوجداری عدالت میں ریفر کیا تھا۔