اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

’’عشق لا‘‘ میں سجل علی کے کردار ’شنایا‘ کی موت پر پاکستانی افسردہ

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)مقبول ڈرامے ’عشق لا‘ کی تازہ قسط میں ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سجل علی کے کردار ’شنایا‘ کی موت پر پاکستانی ڈراما شائقین افسردہ دکھائی دیے اور مداحوں نے اداکارہ کی موت کے مناظر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔13 جنوری کو ڈرامے کی بارہویں قسط نشر کی گئی تھی

، جس میں سجل علی کے کردار ’شنایا‘ کی موت ہو جاتی ہے۔ڈرامے میں سجل علی ایک صحافی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں جو کہ عام لوگوں کی مدد کرنے سمیت کئی اسکینڈلز سے پردہ اٹھاتی دکھائی دیتی ہیں۔سجل علی کو ڈرامے میں اذان سمیع خان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ ایک بااثر اور رعبدار شخص ہوتے ہیں۔ڈرامے کی بارہویں قسط میں سجل علی ایک مغوی بچی کی والدہ کا پیچھا کرتے ہوئے ان جرائم پیشہ افراد کے پاس پہنچ جاتی ہے، جنہوں نے ایک اسکول کی بچی کو اغوا کر رکھا ہوتا ہے۔والدہ اپنی مغوی بچی کو لینے پہنچتی ہیں، جنہیں ٹیکسی میں دیکھ کر سجل علی ان کا پیچھا کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد تک پہنچ جاتی ہیں اور چھپ کر ان کی ویڈیو بناتی ہیں،جرائم پیشہ افراد مغوی بچی کو چھوڑ کر روانہ ہوتے ہیں تو اس دوران سجل علی اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور پھسلنے کی وجہ سے پتھروں کی ا?واز سن کر جرائم پیشہ افراد کو شک ہوجاتا ہے کہ کوئی ان کی ویڈیو یا تصاویر بنا رہا تھا۔اگرچہ سجل علی وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں مگر جرائم پیشہ افراد بھی گاڑی میں ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک سڑک پر ان کی گاڑی کو گولی مار کر سجل علی تک پہنچ جاتے ہیں اور تب تک ان کا شوہر اذان سمیع خان بھی وہاں پہنچ جاتا ہے۔اس سے قبل کہ سجل علی یعنی شنایا اپنے شوہر کے پاس پہنچ جائے جرائم پیشہ افراد ان پر گولیاں چلا دیتے ہیں اور شنایا علی گولیوں کا شکار بن جاتی ہیں۔ڈرامے کی بارہویں قسط کے درمیان ہی سجل علی کے کردار شنایا کی موت کو دکھایا جاتا ہے۔عشق لا میں شنایا کی موت کو دیکھ کر کئی ڈراما شائقین نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔بعض لوگوں نے سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ انہوں نے ڈرامے کی چند ہی قسطیں دیکھی ہیں مگر شنایا کی موت نے انہیں افسردہ کردیا۔ڈراما شائقین کی طرح اذان سمیع خان نے بھی ڈرامے میں اپنی اہلیہ شنایا کی موت کے حوالے سے پوسٹ لکھی اور بتایا کہ ڈرامے میں شنایا نے ایک ایسی بہادر خاتون کا کردار ادا کیا جو دوسرے کمزور افراد کے حق کے لیے اٹھ کھڑی ہوئیں۔اذان سمیع خان نے ڈرامے میں شنایا کی قبر کی تصویر بھی شیئر کی۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…