منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بچوں کی پرورش میں والدین کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،غفلت سے بچے ٹریک سے اتر جاتے ہیں ‘ ندا یاسر

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )نامور اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا کلیدی کردار ہاتھ ہوتا ہے ،اگرت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی جائے تو بچے اپنے اصل ٹریک سے اتر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماں بچوں کی پرورش میں بہت اہم

کردار ادا کرتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے مگر اس کے ساتھ باپ کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور دلچسپی لینی چاہیے ۔ جب میاں بیوی مل کر بچوںکی پرورش کرتے ہیں تو ان میں خود اعتمادی آتی ہے اور وہ بڑے ہو کر معاشرے میں ایک اچھے شہری کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ندا یاسر نے کہا کہ تمام والدین کو اپنے بچوں کی پرورشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ان سے دوستانہ رویہ بھی رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے دل کی ہر بات آپ سے کہہ سکیں ۔ خوف سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ماں جہاں تک میرا کام ہوتا ہے میں اپنے اس عمل کو بخوبی انداز میں ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ میرے بچے مستقبل میں اس ملک کی خدمت کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…