اسلام آباد(نیوز ڈٰیسک)صادق آباد کے قریب ہندرامی کے مقام پر ریلوے لائن دھماکے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق صادق آباد کے قریب ہندرامی کے مقام پر ریلوے لائن پر دھماکہ ہوا جس سے ریلوے لائن پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں لاہو سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کے انجن کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کے باعث اپ اور ڈان ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔















































