پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گندگی پھیلانے والوں سے بڑا ڈھیٹ میں ہوں، وسیم اکرم پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل کی صفائی کے لیے ایک ہفتے کی مہم شروع کی گئی ہے، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ساحل پر سیر کے لیے آتے ہیں ،

یہاں بہت گندگی ہوتی ہے، لوگوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں ، لیکن صفائی کا خاص خیال رکھیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے آنے والے لوگ اس کو اپنا ساحل سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر اپنے ساتھ لے جائیں ، یہاں مت پھینکیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہو، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہو گا۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کوڑے دان کے باہر پھینکے گئے کچرے کو کوڑے دان کے اندر ڈالنے کا کہا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…