پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

سندھ ہائی کورٹ نے دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت کی

۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔وکیل پی سی بی نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے، دانش کنیریا پر عمر بھر کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ انگلینڈ کی عدالت نے بھی دانش کنیریا کی اپیل مسترد کی تھی، سابق کرکٹر پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔وکیل دانش کنیریا نے کہا کہ کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کروائی تھی جسے وہ قبول بھی کر چکے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لہذا دانش کنیریا کو بھی ڈومیسٹک میچز میں کوچنگ کی اجازت دی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…