پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردیں

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے سینئر نائب صدر ناصر محمود بٹ کا ایک ٹوئٹ وائرل ہے۔ناصر بٹ محمود کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں علاج کی غرض سے بیرون ملک

لندن میں موجود میاں محمد نواز شریف کے وطن واپس آنے کی تیاریوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔ناصر بٹ محمود کا میاں محمد نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ قائد نوازشریف آج لندن آفس میں۔۔۔۔۔ پاکستان آنے کی تیاریاں انشااللہ، انشااللہ، انشااللہ۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلہ میں پنجاب حکومت سے میڈیکل رپورٹس پر ماہرین کی رائے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا گیا ہے ۔اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے لندن میں علاج معالجے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس پر ماہرین سے رائے لی جائے۔ ذرائع کے مطابق رائے ملنے پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین نے اگر نواز شریف ک ی صحت کو بہتر قرار دیا تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹس پر ماہرین سے رائے لینے کے بعد وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…