ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

مری میں برفانی طوفان کے دوران سیاحوں کو لوٹنے والے کتنے ہوٹل سیل کر دیئے گئے؟ بڑی خبر

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سانحہ مری ، ناجائز منافع کمانے والوں کے گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے بعد ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔مری کے ہوٹلوں میں سیاحوں سے اوور چارجنگ کی شکایات پر اب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جاچکے ہیں ۔

قبل ازیں مری میں طوفانی برفباری کے دوران سیاحوں سے زیادہ کرایہ طلب کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے اور ان سے کرائے کی مد میں زیادہ رقم وصول کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی گئی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی اورانکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…