جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

خفیہ معلومات لیک کرنے پر ڈینش خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

کوپن ہیگن (این این آئی)خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں ڈینش خفیہ ایجنسی کے سربراہ کوگرفتارکرلیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے دفاعی خفیہ ادارے کے سربراہ گزشتہ ایک ماہ سے زیر حراست ہیںتاہم اس بات کا انکشاف گزشتہ روز ہوا۔ ان پر الزام ہے کہ

انہوں نے انتہائی خفیہ معلومات لیک کی ہیں۔ڈینش میڈیا میں انکشاف کیا گیا کہ ملکی دفاعی خفیہ ایجنسی کے سربراہ لارس فنڈِسن کو انتہائی خفیہ اور حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔لارس فنڈِسن کے بارے میں یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ، جب گزشتہ برس ڈینش انٹیلیجنس پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے یورپی رہنمائوں اور ڈینشن شہریوں کی جاسوسی اور نگرانی کے لیے امریکا کی قومی سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے)کے ساتھ تعاون کیا تھا۔بتایا گیا کہ فنڈِسن کے کہنے پر ہی ان کا نام میڈیا کو جاری کیا گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کیس کے حوالے سے فنڈِسن کے کچھ ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…