جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بیوی نے آشنا کی مدد سے اغوا کا ڈرامہ رچاکر شوہر کو قتل کرادیا

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر قتل کرادیا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے تحقیقات کے دوران مقتول کی ہڈیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے وی ایل سی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد معرو

ف عثمان کے مطابق گل محمد نامی شخص 23 ستمبر سال2020 کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔جس کا مقدمہ1200/21 زیر دفعہ 365/34 ت پ تھانہ شاہ لطیف ٹائون میں 6 جولائی 2021 کو درج کیا گیا تھا، مدعی کی درخواست پر تفتیش 18 نومبر کو اے وی سی سی ٹرانسفر ہوئی۔تفتیشی افسر نے اصل ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی ہڈیاں ضلع خوشاب کے بیابان علاقے سے برآمد کیں۔مقتول کی اپنی بیوی رابعہ بھی قتل میں ملوث نکلی، جس نے اپنے آشنا مرتضی اور دوست علی حمزہ کے ساتھ مل کر مغوی کا قتل کیا۔ملزم علی حمزہ نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 بیان میں اقبال جرم کر لیا ہے، مقدمہ میں 302 ت پ کا اضافہ کرکے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔برآمد شدہ ہڈیاں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دی گئی ہیں، مدعی مقدمہ نے اصل ملزمان کی شناخت اور گرفتاری پر تفتیشی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…