لاہور (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے2 نئے ٹیکسوں کے ذریعے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 53 پیسے سے 3 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے اور عوام کے علم میں لائے بغیر ہی جولائی کے مہینے میں آنے والے بلوں سے ان کی وصولی بھی شروع کردی گئی ہے۔پاکستان کے غیرسرکاری خبررساں ادارے آئی این پی کے مطابق بجلی کے بلوں پر 2 نئے سرچارج فنانشل کاسٹ سرچار (ایف سی ایس) اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج (ٹی آر ایس) عائد ہوئے ہیں جن کے باعث بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 53 پیسے سے3 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت کو ان سرچارجز سے رواں سال کے دوران 120 ارب روپے اضافی وصول ہوں گے۔ وزارت و بجلی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سرچارج کے نفاذ سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.53 روپے لے کر 3 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے ایک ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بجلی کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اوقات کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 18.3 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 15 روپے فی یونٹ کردی گئی ہے جبکہ جو نئے سرچارج عائد کئے گئے ہیں ان کا بوجھ 200 یونٹ سے 300 یونٹ کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں