منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فوج پولیس کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ری پولنگ

کے دوران بھی فوج تعینات کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی امن وامان قائم رکھنے میں ناکامی پرفوج تعینات کرنیکافیصلہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فوج کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کو مراسلہ بھی تحریرکردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پرتشدد واقعات میں ملوث اور ذمہ داروں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پشاورمیں پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز پھاڑنے کی ویڈیو دکھائی گئی، بیلٹ باکس توڑنے،پولنگ اسٹاف کوزدوکوب کرنے کی بھی ویڈیو دکھائی گئی جبکہ ویڈیو میں دو سے تین پولیس اہلکارتھے جومحض تماشائی بنے ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کیامن وامان قائم رکھنے کی ناکامی کا سخت نوٹس لے لیا اور کہا کہ جوپلان الیکشن کمیشن کودیاگیا اس کے مطابق پولیس تعینات نہیں تھی۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…