پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

فارن فنڈنگ رپورٹ ہمارے موقف کی تائید،عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہیں ،مولانا فضل الرحمن

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ رپورٹ نے ہارے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان عالمی طاقتوں کے کا مہرہ ہیں،قوم کو بتایا جائے مغرب و مشرق کے کن افراد اور کن تنظیموں نے پی ٹی آئی کو مالی مدد دیکر کون کون سے مقاصد حاصل کئے، ملکی اداروں کو قومی سلامتی کو درپیش خطرات بارے

سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما اسلم غوری ، مولانا امجد خان ، مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سکیورٹنی کمیٹی کی رپوٹ ہم سب کے لئے چشم کشا ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ان 53 اکاونٹس کو چھپایا جن میں بیرون ممالک سے کئی مشتبہ اداروں اور افراد کی طرف سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ رپورٹ میں اس فنڈنگ میں خردبرد کے اشارے بھی انتہائی خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جن غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔پہلے اس اہم مقدمہ کو نمٹانے میں غیرمعمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات پیدا کئے، اب گہرائی میں کی گئی تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے اساسی رکن اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں جنہوں نے اپنے ملک سے وفاداری اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درست رہنمائی کا فریضہ نہایت دلیری اور جانفشانی سے ادا کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت نے ہمارے موقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔ ان کو ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں،ان کا ساڑھے تین سالہ دور اس قوم کے مستقبل پہ تباہ کن اثرات ڈال گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ملکی اداروں کو بھی قومی سلامتی کو درپیش خطرات بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔قوم کو بتایا جائے مغرب و مشرق کے کن افراد اور کن تنظیموں نے پی ٹی آئی کو مالی مدد دیکر کون کون سے مقاصد حاصل کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…