پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے ،عمران خان

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے ، بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو زیرتسلط جموں کشمیر میں بھارت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ زیرتسلط کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وعدہ ابھی پورانہیں ہوا کیونکہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں، انسانی ہمدردی کے قوانین اورچوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور غیر قانونی زیرتسلط جمو ں کشمیر کی حیثیت اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ، کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ کشمیری بھارتی قبضے اورظلم و جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…