لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں کرونا کی اومی کرون قسم تیزی سے پھیلنے لگی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر سے روزانہ رپورٹ ہونے والے کنفرم کیسز میں سے 86 فیصد سے زائد اومی کرون کیسز ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روزمزید24مثبت نمونوں میں اومی کرون کنفرم ہوا ہے اورپنجاب میں15دسمبرسے اب تک اومی کرون کے کنفرم کیسز177ہیں۔محکمہ صحت کے
مطابق پنجاب میں کرونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح2فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح4فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روزصوبہ بھرسے کرونا کے310نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس میں لاہورسے کرونا کے241کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی سے39،فیصل آباد سے6کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ ملتان سے5،سیالکوٹ سے4،گوجرانولہ اور سرگودھا سے3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔