پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے علووالی چشمہ شیر شاہ سوری روڈ کی منظوری دے دی

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی( این این آئی)وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان گزشتہ ماہ علووالی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اپنے خطاب میں جنوری میں علووالی چشمہ شیر شاہ سوری روڈ کی تعمیر شروع کرانے کے اعلان کے مطابق فوری اہم ترین روڈ کی تعمیر شروع کرا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہارانجمن رفاع عامہ علووالی کے صدر حاجی ملک اورنگ زیب اعوان

ایڈووکیٹ محمد سعید آرائیں۔محمد نزیرعمر مانک جنرل سیکرٹری انجمن رفاع عامہ۔ماسٹر اورنگزیب صدرآرائیاں۔محمد شہزاد عرف شیدی۔محمد حنیف درکھان۔حاجی منظور دوکانداررانامختیار۔دوکان دارو دیگر علاقہ مکینوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرجنگلات پنجاب محمد سبطین خان نے ماسٹر ملک عبدالرحمن دھروئی کی طرف سے انکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران علووالی کے شہریوں اور علاقہ مکینوں کو یہ اہم خوشخبری سنائی تھی کہ انکی بھر کوششوں سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے علووالی چشمہ شیر شاہ سوری روڈ کی منظوری دے دی ہے اور اسکے فنڈز منظور ہو چکے ہیں وہ خود 6 جنوری 2022 کو اس ایٹم بم روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز کروائیں گے اس لیئے اب جلد اس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے اور اہم ترین روڈ کے تاریخی منصوبہ کو تاریخ میں ہمیشہ یادرکھا جاء گا اس لیے وہ اپنے وعدہ کو اب پورا کریں یہ انکا پوری تحصیل پر احسان ہوگا اور اس منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…