بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

احسن اقبال کے عمران خان کے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعدادو شمار ، شہباز گل نے چیلنج دیدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے عمران خان کے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعدادو شمارلیگی رہنما کو چیلنج دیدیا۔تفصیلات کیمطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے عمران خان کے 2017، 2018 اور 2019 کی ٹیکس ادائیگی کے

حوالے سے اعداد و شمار لکھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسے کہتے ہیں اقتدار کا جادو، عمران نیازی کے اِنکم ٹیکس میں وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1 ہزار گنا اضافہ کیسے ہوا؟ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے؟ فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، تحائف کا جواب نہیں، اب آمدن کا بھی جواب نہیں آئے گا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال کو ارسطو صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور چیلنج دیا کہ وہ لائیو شو میں بات کریں تو عمران خان کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائیگا۔شہباز گِل نے کہا کہ ارسطوصاحب آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…