محمد حفیظ پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتے تھے، شاہد آفریدی

4  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محمد حفیظ پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہاکہ حفیظ کا بیان سن رہا تھا، ان کے رویے سے واضح تھا کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ لینے کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے

مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں فرق پر بات کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ بالکل ایسا ہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا ہے البتہ مجھے خوشی ہے کہ محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کسی بڑے تنازع میں تبدیل نہیں کیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں حفیظ کا کرکٹ کیریئر بہت شاندار تھا اور اس نے مجھے میچ گر پرفارمنسز بھی دیں، میں انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور والدین کو مبارکباد بھی دیتا ہوں واضح رہے کہ محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 ہزار 780 رنز بنائے اور 253 وکٹیں بھی حاصل کی جبکہ وہ ٹیم کے لیے 32 مرتبہ مین آف دی میچ بھی رہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…