پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں،وزیراعظم کی حکومتی ترجمانوں کو ہدایت

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے،عوام کو آئندہ ماہ مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بتایا جائے،اکانومی کے اعدادو شمار عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں،اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماوں کو تحفظ دیتی ہے،اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اجلاس میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، آئندہ مہینے مزید مہنگائی کم ہو گی، شوکت ترین، عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ معاشی صورتحال کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ اکانومی کے اعدادو شمار عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں، ہمیں اکانومی تباہ کن حال میں ملی جس کا کافی حد تک بہتر کیا جا چکا ہے، آپ کہتے کہ اکانومی بہتر اور اپوزیشن اکانومی کے خلاف حکومت پر تنقید کرتی ہے، وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو کسی صورت اثر انداز نہ ہونے دیں اور عوام کو حقائق بتائے جائیں،عوام کو آئندہ ماہ مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بھی بتائیں، وزیراعظم نے کہاکہ ہماری معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے کیونکہ آپ کا برانڈ وزیراعظم ہے جو چور ڈاکو نہیں اورآپ کا لیڈر ان کے لیڈرز جیسا نہیں ہے،اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماوں کو تحفظ دیتی ہے،اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…