ضرورت ایجاد کی ماں ہے ، حضرت انسان نے اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سہولت کی خاطر نت نئی ایجادات کیں ، ان میں سے کئی ایسی ہیں جنہیں منفرد حیثیت حاصل ہے ، جنوبی آسٹریلیا کی سٹورٹ ہائی وے پر واقع ’کوپر پیڈی ‘ نامی زیر زمینقصبہ اپنی منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے مسحور کن حیثیت رکھتا ہے ، زمین کے اندر بنی غاروں اور چٹانوں پر مشتمل اس قصبہ میں تقریباً 2000کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں ، اس علاقے میں درجہ حرارت 104فارن ہائیٹ سے بھی تجاوز کر جاتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سخت دھوپ اور تپش سے بچنے کیلئے یہاں لوگوں نے زیر زمین سرنگوں اور غاروں میں گھر سمیت ریستوران ، بک سٹور ز ، چرچ تعمیر کررکھے ہیں ، تمام گھر جدید سہولیات بیڈرومز ،کچن ، باتھ رومز ، الماریوں وغیرہ سے آراستہ کیے ہیں ، کوپر پیڈی نامی اس سحر انگیز شہر میں گھروں کی طرز تعمیر اس طرح سے کی گئی ہے کہ یہ ہوادار بھی ہیں جہاں گھٹن کا احساس نہیں ہوتا ، چرچ کی عمارت باہر سے بھی نظر آتی ہے لیکن دیکھنے والوں کو یہ پتا نہیں چل پاتا کہ اس کا ایک بڑا حصہ زیرمین ہے ، صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے یہاں ایک گالف کلب بھی تعمیر کیا گیا ہے جومکمل طور پر گھاس کے بغیر ہے ، آسٹریلیوی شہر ایڈلے سے یہاں تک آمدو رفت کیلئے کوچز سروس بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ آمد و رفت میں آسانی رہے ، کوپر ہیڈی سیاحت کے شوقین افراد کیلئے ایک پرکشش جگہ ہے ، منفرد طرز کی ہوٹلزاور ریستوران سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتی ہیں ، آسٹریلیا کا یہ قصبہ دودھیا رنگ کے قیمتی پتھر کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے ، کہا جاتا ہے کہ 1915میں یہاں اپنے والد کے ساتھ آئے ایک 14سالہ نوجوان لڑکے نے جب اوپل (دودھیا پتھر) دریافت کیا تو یہاں قیمتی پتھروں کی تلا ش کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی جس کے بعد کان کنی اور پتھروں کو کاٹنے کا سلسہ شروع ہوا ، پتھروں کی تلاش میں آئے لوگوں نے یہاں رہائشیں بھی اختیار کیں لیکن سخت موسم کی شدت ان کیلئے مشکلات کا باعث بننے لگی تو چٹانوں اور گڑھوں کے اندر انہوںنے اپنی زیر زمین رہائشیں تعمیر کرنا شروع کیں ، وقت کے ساتھ ساتھ یہاںجدت آتی گئی اور دوسری ضروریات زندگی کی فراہمی کو بھی ممکن بنا لیا گیا ۔جنگ عظیم اول سے لوٹ کر یہاں اوپل نامی قیمتی پتھر کی تلاش کرنے والے فوجیوں نے سب سے یہاں زیرزمین رہائش گاہیں تعمیر کیں تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































