اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

صحت کارڈ کے ذریعے لاہور ڈویژن کے کن ہسپتالوں سے مفت علاج کروایاجاسکتا ہے؟ کن کن بیماریوں کا علاج ہوسکتا ہے؟ علاج کا طریقہ کار کیا ہے؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے 3کروڑ 11لاکھ خاندانوں کیلئے نیا پاکستان صحت کارڈ کی سہولت لانچ کر دی ، صحت کارڈ کے ذریعے سرکار و نجی تمام ہسپتالوں سے علاج کروایا جا سکے گا ۔ صحت کارڈ کے حامل افراد 10لاکھ روپے تک کا سرکاری ونجی ہسپتال سے علاج بالکل مفت کروا سکیں گے ۔ صحت کارڈ کے ذریعے مندرجہ ذیل بیماریوں کا

مفت علاج ہوسکے گا۔یہ کارڈ دل کے امراض، ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج، حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کا علاج اور سڑک حادثات سے متاثر ہونیوالوں کا علان، دل، جگر، گردوں اور پھیپھڑوں کا علاج، کالا یرقان، کینسر ٹریٹمنٹ، اعصابی نظام کی جراحی (سرجری)اور گردوں کی بیماری کا علاج، کڈٹی ٹرانسپلانٹ کیلئے استعمال کیا جا سکے گا ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوگا،صحت کارڈ اس شخص کو ملے گا جس کے پاس شناختی کارڈ ہوگا، اگر کسی کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائے جو نادرا کی لسٹ میں نہیں ہوگا اسے اس کارڈ سے فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس تمام سہولت کے لیے ہم نے ایپ بھی بنائی ہے، ایپ کا نام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہے، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ امیر و غریب ہر شہری کے لیے ضروری ہے، لاہور میں 133 ہسپتالوں کو صحت کارڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ وہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پرائیوٹ ہسپتال جانے کا بھی نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر کارڈ بنانے کا طریقہ کار بھی دیا ہوا ہے، مریض کے داخل ہونے کے بعد صحت کارڈ کی سہولت ہوگی، کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا ہر شخص کو نہیں ملے گا۔انہوںنے کہا کہ ہر ضلع میں صحت کارڈ کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے، بیوی بچوں کی رجسٹری کروانا لازمی ہے، ہیلپ لائن نمبر سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوجائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…