لاہور( این این آئی)دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 345 ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت دہلی 315 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔پاکستان میں فضائی آلودگی کے
لحاظ سے پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے، بہاولپور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس218رائیونڈ روڈ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس315 بذریعہ موبائل وین ،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 245،یو ایس قونصلیٹ 538، کوٹ لکھپت 511، ماڈل ٹائون 45،امریکن سکول 436، مال روڈ426، ڈی ایچ اے فیز 8 میں یہ شرح 416، اقبال ٹائون 412، پنجاب یونیورسٹی 396، ٹھوکر نیاز بیگ 382 اور فدا حسین ہائوس 381 ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے لاہور شہر اور گردونواح میں آج پیر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔