جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچوں کو سمجھائیں کہ ٹھا ٹھس ٹھس ٹھاکرنا چھوڑ دیں ، وسیم اکرم کا والدین کیلئے ویڈیو پیغام جاری

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سال نو کے حوالے سے والدین کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ بچوں کو سمجھائیں کہ ٹھا ٹھس ٹھس ٹھاکرنا چھوڑ دیں۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنی اور اپنے خاندان کی

طرف سے سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے ایک درخواست کرنی ہے جو بہت ہی ضروری ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہاکہ ہم ذرا اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ شو آف (دکھاوا) کرنا بند کر دیں، رات کے 12 بجے جا کر فائرنگ، ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا، ایندے تسی ریمبو ٹھہردے نہیں (اتنے ریمبو آپ ہیں نہیں)۔انہوںنے کہاکہ جائیں اور کچھ پٹاخے خرید لیں جیسے میں نے آخری مرتبہ اپنی بیٹی کے لیے چھوٹے انار، پھلجڑیاں لیں، اس طرح کی چیزیں کر لو۔وسیم اکرم کا کہنا تھا یاد رکھو کہ جس گولی نے اوپر جانا ہے اس نے نیچے بھی آنا ہے اور نیچے آکر کسی کو بھی لگ سکتی ہے وہ آپ کا کوئی رشتے دار ہو سکتا ہے، سڑک پر جاتا ہوا کوئی بندہ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہو گا، ہم 70 کی دہائی کی چیزیں اب بھی کرتے جا رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ میرا پیغام آپ کو سمجھ آ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…