جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی موجودگی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے معاہدے طے پا گئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔صحت سہولت پروگرام کے معاہدے وفاقی حکومت،پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان ہوئے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے نفاذ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دو

حکومتوں ،متعلقہ اداروں کی جانب سے دستخط کیے گئے ہیں۔معاہدے پر دستخط کے موقع پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعلیٰ حکام موجود تھے ،سیکرٹری قومی صحت عامر اشرف خواجہ، پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی رزاق نے دستخط کئے۔ایم ایل او یو پر چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین نے بھی دستخط کیے ،وزیراعظم عمران خان نے رواں سال 13 دسمبرکو دورہ لاہور کے دوران پنجاب میں صحت سہولت پروگرام کا اعلان کیا تھا۔اسکیم کے تحت پنجاب کے تمام شہریوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں مفت علاج ملے گا ،سوشل ہیلتھ پروٹیکشن اقدام کے تحت ہرخاندان کو سالانہ 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس مفت فراہم کی جائے گی ،صحت کارڈز سے اوپن ہارٹ سرجری،انجیوپلاسٹی ،کینسر کا داخل ہوکر علاج مفت ممکن ہوگا۔نیورو سرجری، جلنے اور حادثے کی صورت میں یا ڈائیلاسز کے لئے ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج ہوگا، انتہائی نگہداشت، ڈیلیوری، زچگی آپریشن اور گردے کی پیوند کاری اور دیگر علاج مفت ہوگا جبکہ پاکستانی ہسپتال سے مفت علاج کے لییبین الصوبائی، بین الاضلاعی پورٹیبلٹی کی سہولت موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…